17 اپریل، 2019

خواب میں کیلا دیکھنا

خواب میں کیلا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کیلا تونگروں کے لئے مال ہے اور دینداروں کے لئے دین ہے اور کیلے کا پتا سب درختوں کے پتوں سے بہترین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیلا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور صاحب خواب مالدار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اور زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کیلا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی منفعت حاصل کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کیلا تین وجہ پر ہے: (1) مال کی زیادتی (2) دین کی زیادتی (3) حلال کی روزی اور خوش گزران اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر موسم میں دیکھے کہ اس نے کیلا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت اور مالدار عورت کرے گا اور اس سے فائدہ پائے گا۔