12 مئی، 2019

خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا

خواب میں گلاب کا پودا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا اچھی بات ہے۔ اگر بہت سے پودے دیکھے تو مال و نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر پودا رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے اچھی بات سنے گا یا اس کو بوسہ دے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نبات کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) عمدہ بات (2) بوسہ دینا (3) منفعت اور مال (4) فرزندان (5) حلال کی روزی