23 جون، 2019

خواب میں بگلا دیکھنا

خواب میں بگلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں بگلا عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بگلے کو پکڑا ہے یااس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بگلا اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بگلے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر وہ مال خرچ کرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بگلا کی تاویل غم و اندوہ ہے۔